نئی دہلی،06؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کی راجدھانی دہلی میں بدھ کو کسانوں اور مزدوروں کی ریلی کے سبب جام کے حالات پیدا ہو گئے ہیں ۔ اسے دیکھتے ہوئے ٹریفک پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ رام لیلا میدان اور پارلیمنٹ مارگ کی طرف جانے سے بچیں۔ واضح رہی کہ کسان اور مزدور لوگ سرکار سے ناراض ہو کر اپنے مختلف مطالبات کے ساتھ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں پر تمام کسان اور مزدور جمع ہوئے ۔ اس کسان ریلی میں ملک کے متعدد حقوق انسانی کے کارکنان اور ماہر اقتصادیات بھی شامل ہوئے۔ بعد میں یہ لوگ رام لیلا میدان سے سنسد مارگ تک مارچ کر رہے ہیں ۔ اس کی وجہ سے دہلی کی سڑکوں پر جام کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔